ْ وفاقی بجٹ متوازن ہے بلکہ اس میں بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کیلئے سبسڈی ،قرضوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم رکھنے ،ملازمت ،تجارت ودیگر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اعلانات حوصلہ افزاء ہے ،

ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی

جمعہ 26 مئی 2017 21:49

کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ متوازن ہے بلکہ اس میں بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کیلئے سبسڈی ،قرضوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم رکھنے ،ملازمت ،تجارت ودیگر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اعلانات حوصلہ افزاء ہے لیکن ایکسپورٹ میں کمی ہمارے لئے باعث تشویش ہے ،جب تک ایکسپورٹ کو ترقی نہیں دی جائیگی اس وقت تک ملک اور صوبے میں معاشی خوشحالی ممکن نہ ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی بجٹ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ،فائونڈ رممبر حاجی نیاز محمد ،ایگزیکٹو ممبران انجینئر بدرالدین کاکڑ، محمد ایوب اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی نے کہاکہ جب تک ایکسپورٹ کے میدان میں ترقی نہیں ہوتی اس وقت تک معاشی خوشحالی ممکن نہیں ۔

انہوں نے بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کیلئے سبسڈی برقراررکھے جانے اور زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا اورکہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 55لاکھ غریب خواتین اور 13لاکھ بچوں کی تعلیمی اخراجات کیلئے بجٹ میں مناسب رقم کااعلان خوش آئند ہے۔ ہم موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر خزانہ کے اس اعلان کاخیر مقدم کرتے ہیں جس سے ملازمت ،تجارت اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور خاص کر غریب عوام کو ریلیف ملتا ہو ۔

انہوں نے کہاکہ چیمبرآف کامرس میں 25سال قبل گوادر پروجیکٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تجاویز دی تھی۔انہوں نے پولٹری اور زرعی مشینری ودیگر پر سیلز ٹیکس ،ریگولیٹری ٹیکس اور گاڑیوں پر فائلرحضرات کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کو بھی خوش آئند قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار جیسے معاشی ماہر کی جانب سے جو بجٹ پیش کیاگیاہے اس سے ہم بہت حد تک متوازن سمجھتے ہیں ،یہ ن لیگ کی حکومت کا 5واں بجٹ ہے ۔اس میں عوام کو ریلیف دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔