بلوچستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے ، فٹ بالر لیزر لیگس میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں، صوبائی وزیر کھیل میر مجیب محمد حسنی

جمعہ 26 مئی 2017 21:49

بلوچستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے ، فٹ بالر لیزر لیگس میں شرکت کے ..
کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) بلوچستان میں فٹ بال کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے فٹبالر لیزر لیگس میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں۔ بلوچستان میںلیزرلیگس کے انعقاد سے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا عالمی سطح پر ایک سنہری موقع میسر آرہا ہے جس کی بدولت یہاں کے نوجوان فٹ بالر کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا بھی موقع ملے گا۔

ان خیا لات کااظہار صوبائی وزیر کھیل میر مجیب محمد حسنی نے بلوچستان لیزرلیگس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محمودٹرنک والا اورجملہ لیزرلیگس اور ورلڈ گروپ ٹیم کو عظیم قومی خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان میں فٹبال کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں فٹ بال کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے فٹبالر لیزر لیگس میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میںلیزرلیگس کے انعقاد سے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا عالمی سطح پر ایک سنہری موقع میسر آرہا ہے جس کی بدولت یہاں کے نوجوان فٹبالر کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا بھی موقع ملے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انس ٹرنک ڈائریکٹر ورلڈ گروپ نے کہا کہ لیزرلیگس پاکستان کے کھلاڑیوں کے لئے مددگار ثابت ہوگی اور یہاں سے انٹرنیشنل فٹبالرز فارن یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے اور انہیں دوسرے ممالک میں بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

انس ٹرنک نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے انٹر نیشنل کوچز کی زیر نگرانی تربیت کے مواقع کے ساتھ پاکستان بھر میں ہزاروں پجز بھی ان کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ بنیں گی۔ فٹبال پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ ہماری کوشش فٹبال کھیل کو گراس روٹ لیول سے ترقی دینے کی جانب مرکوز ہیں۔ لیٹر لیگس نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا کہ جس کے باعث پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

اس موقع پر ورلڈ گروپ اورلیزر لیگس نے بلوچستان کے مستحق فٹبالرز جو پاکستان کے فٹبال سے وابستہ رہے ہیں۔ ان میں ماسٹر صدیق ، محمد نبی جن، محمد عارف ، اختر محی الدین ، اورنگزی کے لئے پچاس پچاس ہزا رروپے کا کیش ایوارڈ دیا۔ اس کے علاوہ محمد وسیم جو حال ہی میں ڈبلیو بی سی سلور فلائٹ چمپئن شپ میں سلور میڈل لے کر انہیں بھی پچاس ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :