سجاول کے شہروں کی حالت خراب ہے ، گندہ پانی راستوں پر جمع ہوجاتا ہے جس وجہ سے عوام شکایت کرتی رہتی ہے، ڈپٹی کمشنر سجاول

جمعہ 26 مئی 2017 21:48

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر سجاول شہزاد افضل عباسی نے این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سجاول کے شہروں کی حالت خراب ہے ، گندہ پانی راستوں پر جمع ہوجاتا ہے جس وجہ سے عوام شکایت کرتی رہتی ہے اس لیے میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز کو چاہیے کہ وہ شہروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفیس میں این این ائی سے بات کرتے ہوئے کیا اور اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سجاول شہزاد افضل عباسی نے کہا شہروں کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے اس لیے تمام میونسپل کمیٹیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جوکہ ان کی ذمیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں سے قبضے ختم کروائے جائیں اس سلسلے میں ضلعی انتطامیہ سے تعاون حاصل کیا جائے تاکہ شہروں کے راستے کشادہ ہو سکیں اور عوام مشکلات سے بچ سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سجاول شہزاد افضل عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہروں سے قبضے ختم کروانے کے لیے ضلعی انتطامیہ کی جانب سے محکمہ بلدیات سے مکمل تعاون کیا جائے گا اگر ضرورت محسوس ہوئی تو رینجرز کو بھی بلوائیں گے اس سلسلے میں تمام چیئرمینز کو بھی ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میونپسل میں جو ملازم کام نہیں کر رہے ان کو فوری طور پر فارغ کیا جائے اس سلسلے مین ضلعی انتظامیہ محکمہ بلدیات کے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے میونپسل چیئرمینز سے کہا کہ وہ شہروں کے باہر زمین دیکھیں اور رپورٹ فراہم کریں تاکہ کچرے کے لیے زمین خرید کی جاسسکے یا پھر حکومت سندھ سے درخواست کرکے زمین لیں تاکہ شہروں کا کچرہ مقرر کردہ زمین پر پھینکا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سجاول کے قومی شاہراہ پر بھی کچرا نظر آتا جہاں سے پاکستان بھر کے لوگ گذرتے ہیں اس لیے قومی شاہراہ کو بھی کچرے سے پاک کیا جائے تاکہ لوگوں کو مثبت تاثر ملے ۔

متعلقہ عنوان :