کھیلوں میں عظمت رفتہ کو بحال کر نے کے لئے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے کمشنر کرا چی

ماہ رمضان کے بعد کراچی گیمز منعقد کئے جائیں گے ، سیمینار سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان چمپئن رہا ہے اور پاکستان کی ٹیمیں نمبر ون پوزیشن پر رہی ہیں ۔ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کے کھوئے ہوے وقار کو بحال کرنے کیلئے قومی سطح پر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ جس سے نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی تر غیب ملے ،کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی ہو اورانھیں اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کر نے اور ترقی کے مواقع ملیں وہ مقامی ہوٹل میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس کانفرنس بعنوان کھیلوںکازوال اور اس کی بحالی کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل sports downfall and road map to success سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈائریکڑ جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ خیال زاد گل ،ڈپٹی کمشنر وسطی کیپٹن فرید الدین مصطفے ، ہاکی اولمپین سمیع اللہ، ڈپٹی ڈائریکڑ جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ منصور احمد خان، ڈپٹی ڈائریکڑ جنرل حبیب شاہ، رشید ظفر، ڈاکڑ قرت العین، پروفیسر جواد عالم ڈاکڑ شبینہ ، اصغر عظیم اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی ٹیموں کی ماضی کی کامیابیوں کا بڑی حسرت کے ساتھ ذکر کیا ۔

مختلف کھیلوں کی ٹیموں کے ہیروز کا خاص طور پر ہاکی کے فلائنگ ہارس سمیع اللہ جو اس وقت خود بھی تقریب میں مو جو د تھے کی کامیابیوں کا حوالہ دیا۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ بیس برسوں میں کھیلوں میں جو انحطاط پیدا ہوا ہے۔وہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس انحطاط کو فوری طور پر روکنے اور کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کو بحال کر نے کے لئے اجتماعی کوششیں کر نے کے لئے ہر ادارہ کو اپنا کر دار ادا کر نا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی میں ما ضی میں حکومت اور نجی اداروں کی پالیسیوں کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ سرکاری محکموں میں کھیلوں کا کو ٹہ مخصو ص تھا معیاری اسکولوں اور اعلی تعلیمی اداروں میںکھیلوں کی کار کر دگی کی بنیا د پر داخلے دیئے جاتے تھے نجی اداروں کی اپنی کھیلوں کی سر گرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کی حوصلہ افزا پا لیسی تھی کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیا د پر پرکشش مراعات کے ساتھ نجی اداروں میں ملازمتیں دی جاتی تھیں ۔

اس لئے میں اس پالیسی کا زبردست حامی ہوں۔اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی تھی اور کھیلوں کو فروغ ملا تھا۔انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں تعلیمی اداروں اور نجی اداروں کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔کھیلوں کے فروغ کے لئے کراچی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی خواہاں ہے۔متعلقہ نجی اداروں اور تنظیموں کوچاہیئے ۔

وہ آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں ماہ رمضان المبارک کے بعد کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں اور ؛تنظیموں کا ایک تفصیلی اجلاس بلایا جائے گا جس میں کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھر پو طور پر بحالی کے لئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے ۔ فوری طور پر ما ہ رمضان کے بعد کراچی انتظامیہ کراچی میں کمشنر کراچی اور ضلی انتظامیہ کی نگرانی میں کراچی گیمز کا انعقاد بھی کریگی۔اس موقع پر کمشنر نے کھیلوں میں نمایاں کار کر دگی پر کھیلوں سے متعلق شخصیات اور کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :