حکومت کا آخری بجٹ گزشتہ چار سالوں کی طرح ناکام اور جھوٹے اعداد و شمار کا بجٹ ہے‘لیاقت بلوچ

حکومتی پالیسی سے خطِ غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے پس جائیں گے غریبوں اور غربت میں اضافہ ہوگا ‘سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

جمعہ 26 مئی 2017 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کا آخری بجٹ گزشتہ چار سالوں کی طرح ناکام اور جھوٹے اعداد و شمار کا بجٹ ہے ، ٹیکس ، خسارہ اور نئے قرضے منی بجٹ اور مہنگائی کا سیلاب لائیں گے، حکومتی پالیسی سے خطِ غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے پس جائیں گے اور غریبوں اور غربت میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تعلیم و صحت اور زیادہ زبوں حالی سے دوچار ہو گی اور محنت کش و ہاری کا جینا حرام ہو جائے گا ۔ بجلی ، پانی ، گیس کا بحران ختم نہیں ہوگا جس سے زراعت و صنعت تباہ ہو گی ۔ برآمدات اور درآمدات میں خطرناک فرق بڑھتا جائے گا ۔ پاکستان سٹیل ملز اور پی آئی اے کی بحالی کا کوئی قابل عمل لائحہ عمل بجٹ میں نہیں دیا گیا ۔ سود ، کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ مافیا کے کڑے احتساب سے حکومت کی معاشی حکمت عملی تہی دامن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم عوام دشمن بجٹ مسترد کرتی ہے اور حکومت کے معاشی ڈرون حملہ کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ، افراط زر اور مہنگائی کی شرح کے مطابق کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :