حکومت نے درست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے ،ْمولانا فضل الرحمن

ایوان میں بحث ہونی ہے ،ْ سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز دی جائیگی ،ْسربراہ جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 21:31

حکومت نے درست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے ،ْمولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے درست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے ،ْ ایوان میں بحث ہونی ہے ،ْ سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا وہ درست اور متوازن ہے، بجٹ 2017-18 پر ابھی ایوان میں بحث ہونی ہے اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز بھی دی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کسانوں پر تشدد نہیں ہونا چاہیے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :