بجٹ کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،ْوزیر اعظم نواز شریف

آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن)پیش کریگی ،ْ صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 21:31

بجٹ کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،ْوزیر اعظم نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجٹ کو بہت متوازن اور بہتر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،ْآئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن)پیش کریگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں غریبوں پر خصوصی توجہ دی گئی اور ان کو ریلیف دیا گیا ہے ،ْوزیراعظم نے کہا کہ بجلی بحران کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے بجٹ میں مختلف جاری و مجوزہ منصوبوں کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے گئے ہیں، زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :