موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں ریکارڈ قرضے لئے ‘ برآمدات 30 ڈالر سے کم ہو کر اس سال25 ارب ڈالر رہ گئی ہیں ‘ ملک بیرونی قرضوں کے اندر جکڑا جا چکا ہے ‘ گزشتہ 30 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری اس سال ریکارڈ کی گئی ، چوری کی پیسٹری چلی گئی بیکری آ گئی ہے

تحریک انصاف کے نائب صدراور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا میڈیا سے گفتگومیں وفاقی بجٹ پرردعمل کااظہار

جمعہ 26 مئی 2017 21:31

موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں ریکارڈ قرضے لئے ‘ برآمدات 30 ڈالر سے کم ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) تحریک انصاف کے نائب صدراور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں ریکارڈ قرضے لئے ‘ برآمدات 30 ڈالر سے کم ہو کر اس سال25 ارب ڈالر رہ گئی ہیں ‘ ملک بیرونی قرضوں کے اندر جکڑا جا چکا ہے ‘ گزشتہ 30 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری اس سال ریکارڈ کی گئی ۔ چوری کی پیسٹری چلی گئی بیکری آ گئی ہے۔

وہ جمعہ کو بجٹ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیریں مزاری ‘ شفقت محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں جتنا قرضہ لیا موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں اتنا بوجھ ڈال دیا۔ بیرونی قرضوں میں بے تحاشا اضافہ ہو رہاہے۔ پاکستان کی درآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ برآمدات کم ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال برآمدات 30 ارب ڈالر سے کم ہو کر 25 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔ ملک اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اندر دھنستا جا رہا ہے۔ گزشتہ 30سالوں میں سب سے کم سرمایہ کاری ان 3 سالوں کے درمیان ہوئی ہے اگر سرمایہ کار آصف علی زردار ی کے دور میں چوری کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیںکرتے تھے تو آج حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہیں ۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کی بجائے مزید کم ہوا ہے۔

جس کی وجہ سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ شیخ رشید درست کہتے ہیں کہ چوری کی پیسٹری چلی گئی چوری کی بیکری آ گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میرے پاس بہترین اور تجربہ کار ٹیم ہے۔ اگر یہ بہترین ٹیم ہے تو ہرطرف سے ملک کو نقصان کیوں پہنچ رہاہے۔ خواجہ سعد رفیق جلسے جلوسوں میں اپوزیشن پر تنقید کے لئے ہر وقت تیار بیٹھے رہتے ہیں۔

انہوں نیریلوے خسارے میں تو کوئی کمی نہیں لائی البتہ ان 3 سالوں میں ریلوے حادثات کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔ غریبوں پر گزشتہ 3 سالوں میںمزید ٹیکس لگائے گئے امیروں کیلئے 3 ایمنسٹی سکیمز لائی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ کسان اتحاد کے کارکنوں کے ساتھ حکومت کی طرف سے کئے گئے سلوک کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ سڑکوںپر اپنے حق کیلئے آنے والوں پر ظلم و ستم اور بربریت کی گئی۔ آج کے سلوک نے ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت کسان دشمن ہے۔ …(رانا+ار)