پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا

بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے گئے ‘ بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کی بھرمار ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنمائوں اور اراکین سینٹ و قومی اسمبلی کو اس کی خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت

جمعہ 26 مئی 2017 21:30

پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا ‘ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے گئے ‘ بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کی بھرمار ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ مالیاتی بجٹ 2017-18ء کو مسترد کر دیا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنمائوں اور اراکین سینٹ و قومی اسمبلی کو اس کی خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے گئے۔ بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کی بھی بھرمار ہے۔ …(رانا)