Live Updates

تحریک انصاف نے موجودہ بجٹ کو غریب دشمن بجٹ قراردیدیا

حکومت کوئی ٹارگٹ پورا نہیں کر سکی‘ حکومت نے کئی منصوبوں کے اعلانات تو کر دئیے لیکن ابھی تک انہیں شروع بھی نہیں کیا جا سکا ‘ سرمایہ کاری رک گئی ہے،معاشی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ، شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 21:22

تحریک انصاف نے موجودہ بجٹ کو غریب دشمن بجٹ قراردیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے موجودہ بجٹ کو غریب دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کوئی ٹارگٹ پورا نہیں کر سکی‘ حکومت نے کئی منصوبوں کے اعلانات تو کر دئیے لیکن ابھی تک انہیں شروع بھی نہیں کیا جا سکا ‘ سرمایہ کاری رک گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں گروتھ ریٹ بڑھانے کا ٹارگٹ حکومت حاصل نہیں کر سکی ‘ معاشی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ مغربی سرحدیں بھی غیر محفوظ ہیں ‘ ایران بھی پاکستان سے ناراض ہے۔ کسانوں کے ساتھ حکومت نے بہت ناانصافی کی لوگ سمجھدار ہو گئے ہیں ۔ بجٹ کاغذوں کی ہیرا پھیری ہے۔ …(رانا+و ا)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات