بجٹ پاکستان کو گروتھ کی جانب لے جانے کا بجٹ ہے، پہلے تین سال میں حکومت نے استحکام پر توجہ دی اور دو سال انفراسٹرکچر ، توانائی پر توجہ دے رہے ہیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 21:22

بجٹ پاکستان کو گروتھ کی جانب لے جانے کا بجٹ ہے، پہلے تین سال میں حکومت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور چین کو راہداری ملے گی، پوری قوم اس پراجیکٹ پر متحد ہے ہم اسے کامیابی سے ہمکنار کریں گے، بجٹ پاکستان کو گروتھ کی جانب لے جانے کا بجٹ ہے، پہلے تین سال میں حکومت نے استحکام پر توجہ دی اور دو سال انفراسٹرکچر ، توانائی پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایچ ای سی کے لئے 21 ارب سے بڑھا کر 35 ارب رکھے ہیں۔ حکومت تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں کوالی پیدا ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والا دور دنیا سے مقابلے کا دور ہے اور 2025ء میں پاکستان دنیا کی صف اول کی 20 معیشتوں میں شمار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :