عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب پروٹیکشن صارف قانون کو مزید بہتربنانے کیلئے مشاورتی اور آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 26 مئی 2017 21:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب پروٹیکشن صارف قانون کو مزید بہتربنانے کیلئے مشاورتی اور آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری انڈسٹری اینڈ کامرس ڈاکٹر محمد مجتبٰی پراچہ ،ڈائریکٹر صارف پروٹیکشن کونسل پنجاب عامر ضمیر ،ڈائریکٹر انڈسٹریز نوید خالدنے صارفین پروٹیکشن کونسل کے ان لائن کمپیوٹرئز سٹم کے ذریعے صارفین کی شکایات پر فوری کاروائی کے مکمل سیٹ اپ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کے صارفین تمام مصنوعات کے خلاف کمپیوٹر زکے ذریعے ابتدائی شکایات رجسٹرڈ کرواسکیں گے جنہیں بذریعہ ایس ایم ایس نمبرز الاٹ کئے جائیں گے وہ صارفین با آسانی اپنے کیسز کی کاروائی اور پیش رفت سے مطلع رہیں گے ،سنئیر جج راولپنڈی صارف کورٹ عبدالحفیظ ،کنونیر صارفین کمیٹی چیمبر آف کامرس محمد یسین ،سینئر کنسلٹنٹ ہما اعجاز زمان ،صدر صارفین ایسوسی ایشن پاکستان عارف انصاری ،صدر صارف حقوق تنظیم محسن بھٹی نے بتایا کہ موجودہ تحفظ صارفین نظام کے تحت 70 ہزار سے زائد مقدمات دائر ہوئے جن میں 90 فیصد کے فیصلے ہو چکے ، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اقبال ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ز تنویر احمد ،خالد رفیق اعوان ،طارق بھٹی ،محمد یوسف سلیم ،محمد افضل خان ،محمد عظیم ،لیگل ایڈوائزر ماسٹر ٹائل طارق بھٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ فورم نظام تحفظ صارف اشیاء وخدمات کی شفافیت اور معلومات کے علاوہ صنعت کاروں کوخدمات مہیا کرنے والے اداروں اور معزز ججز حضرات ،اتھارٹی اور صارف کونسل کو روز مرہ بنیاد پر پیش آنے والے مسائل کا حل تلاش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :