خواجہ خاور رشید کا ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وزیر اعظم اورزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین

جمعہ 26 مئی 2017 21:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدرخواجہ خاور رشید نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اورزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ میں مکمل ہوا جو نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک کا پہلا منصوبہ ہے ۔ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے پہلے پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا افتتاح کیا گیا ہے۔خاور رشید نے مزید کہاکہ منصوبے پر 152 ارب روپے لاگت آئی ہے اس منصوبے کا دوسرا یونٹ جون کے پہلے ہفتے میں کام شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 2018 کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور اندھیرے ہمیشہ کے لئے چھٹ جائیں گے۔

اس رفتار سے آج تک دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا حتیٰ کہ چین میں بھی ایسا منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہوا ہے ، اس طرح چینی کنٹر یکٹر نے چین کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے تمام ورکرز کو انعام کے طور پر ایک مہینے کا بونس دئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت انشاء اللہ معاشی ترقی میں بھی 3.5فیصد شرح نمو کا ہدف اور اگلے سال معاشی ترقی کا 6فیصد ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ترقی و خوشحالی کے منصوبوں سے پاکستان میں حالات یکسر تبدیل ہو جائیں گئے۔عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکامی ہو گی۔پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچ بہترین مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :