ْجمہوری حکومت کابہترین بجٹ،صوبوں میں گیس قیمتوں کافرق ختم کیاجائے،صدر ایوان صنعت و تجارت

جمعہ 26 مئی 2017 23:28

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) موجودہ جمہوری حکومت کی طرف سے مسلسل پانچواں اوربہترین بجٹ پیش کیاگیا تاہم صنعتی سیکٹر کے لیے صوبوں میں گیس کی قیمتوں میں فرق جس سے پنجاب شدید متاثرہورہاہے ،فوری ختم کیا جائے۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے بجٹ تقریر کے بعد سینئر نائب صدر بختاور تنویرشیخ اورسابق صدرملک اسراراعوان ودیگر ممبران مرزا احمد علی،خواجہ فاروق کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ ڈیویڈنٹ پرٹیکس کی شرح کو نہیں بڑھانا چاہیے تھا، گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں پر 40فیصد کی گارنٹی کی تجویز بہت اچھا اقدام ہے۔

یہ ہمارا بھی دیرینہ مطالبہ تھا۔اس تجویز کو سراہتے ہوئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے 10مرلہ تک کے گھروں تک رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

بڑے گھروں تک یہ رعایت نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کم سے کم تنخواہ 15ہزارمقررکرنا بہت اچھا اقدام ہے حالانکہ اس سے کاروباری سیکٹر کے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہوگا تاہم اس معاوضہ کی یقینی ادائیگی کے لیے حکومت بھرپور اقداما ت اٹھائے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک ترقیاتی بجٹ ہے۔حکومت معاشی مشکلات کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں میں معاشی شعبے یمں بہتر چیزیں کنٹرول کررہی ہے۔بجلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔موجودہ بجٹ میں بجلی کی ترسیلی لائنوں پرتوجہ دینے اور اس کے لیے فنڈز مختص کرنے کافیصلہ بہت اچھا ہے۔زرعی سیکٹر کے لیے مراعات سے پاکستان کی 60سے 80فیصد عوام کوفائدہ ہوگا کیونکہ اس سیکٹر میں معیشت کی بہتری کیلئے بہت زیادہ صلاحیت ہے تاہم زرعی سیکٹر پر 9فیصد مارک اپ پر قرضوں کی فراہمی کی بجائے اسے صنعتی سیکٹر جس کو پانچ یا چھ فیصد مارک اپ پر قرضہ دیا جاتاہے ،سے بھی کم مارک اپ پر قرضہ فراہم کیاجاناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :