ساہیوال پاور پراجیکٹ قلیل ترین مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچے والا تاریخ ساز منصوبہ ہے،ملک احمد یار ہنجرا

سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

جمعہ 26 مئی 2017 21:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرانے ساہیوال پاور پلانٹ کے افتتاح کے حوالے سے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ1320میگا واٹ کے اس اہم ترین منصوبے کو 22ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا گیاہے جو وزیراعلیٰ شہبازشریف کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت توانائی کے حصول کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔پنجاب میں تیز رفتار ترقی کاتمام تر کریڈٹ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کو جاتا ہے جنہوںنے دن رات محنت کر کے اسم مفید منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایاہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال پاور پراجیکٹ ، قلیل ترین مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والا تاریخ ساز منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے اس پہلے پاور پراجیکٹ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ قلیل ترین مدت میں تعمیر ہونے والادنیا کا پہلا پراجیکٹ ہے۔

ساہیوال میں قائم ہونے والے 1320میگا واٹ کی گنجائش کے حامل اس پراجیکٹ میں 660میگا واٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے اوربہت جلد اس پراجیکٹ سے دوسرے مرحلے کے میں660میگا واٹ کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی جس سے اس پراجیکٹ کے ذریعے نیشنل گرڈ میں 1320میگا واٹ کا اضافہ ہو گا۔انہو ںنے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ نے ریکارڈ مدت میں تکمیل کے حوالے سے چین کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :