بجٹ میں غریبوں پر خصوصی توجہ اور ریلیف دیا گیا ،زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے اقدامت کیے گئے ہیں آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی پیش کرے گی،بجلی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مختلف جاری منصوبوں کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں

وزیراعظم نوازشریف کی پارلیمنٹ ہائوس میں بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر با ت چیت

جمعہ 26 مئی 2017 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں پر خصوصی توجہ اور ریلیف بھی دیا گیا ،زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے اقدامت کیے گئے ہیں آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر با ت چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے اور اسکے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔

بجٹ کی تیاری میں غریبوں پر خصوصی توجہ دی گئی اور انھیں ریلیف دیا گیا۔بجلی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مختلف جاری منصوبوں کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں۔زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ایک سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ آپ مطمئن رہیں آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیش کرے گی ۔