رواں سال کے آخر تک 10ہزار میگا واٹ تک بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی، وزیر مملکت عابد شیر علی

جمعہ 26 مئی 2017 23:18

رواں سال کے آخر تک 10ہزار میگا واٹ تک بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی، وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک توانائی کے مختلف منصوبے مکمل ہونے سے 10ہزار میگا واٹ تک بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی ‘65سالوں میں اتنی بجلی پیدا نہیں ہوئی جتنی ان چار سالوں میں بجلی پیدا کی گئی ‘سستی بجلی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ 65سالوں کے دوران مجموعی طور پر 11سے 12ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے لیکن موجودہ حکومت نے 2013سے اپنا سفر شروع کرتے ہوئے توانائی کے منصوبوں کی بنیاد رکھی ‘کچھ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر تک توانائی کے منصوبے مکمل ہونے کے بعد 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں خصوصی طور پر سستی بجلی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پہلی مرتبہ گذشتہ چار سالوں کے دوران صنعتوں کو 100فیصد بجلی فراہم کی گئی ہے ‘صنعت میں صفر لوڈ شیڈنگ کی گئی ہے جبکہ اسی طرح دیہاتوں میں 12,12گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی ہے‘ شہروں کے اندر لوڈشیڈنگ 4 تک لے آئے ہیں ‘آنے والے وقتوں میں لوڈ شیڈنگ مزید کم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا بوجھ تمام صارفین پر تقسیم کرنے کے معاملے پر اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :