بجٹ 2017-18 عوام دوست بجٹ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز خوش آئند ہے، رہنماء مسلم لیگ ن

جمعہ 26 مئی 2017 21:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے راہنماوں نے بجٹ 2017-18کو عوام دوست بجٹ قرار دے دیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز خوش آئند ہے ۔تعلیم اور صحت کے لئے اربوں روپے کی رقم مختص کرنے سے پاکستانی قوم کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنماوںممبر قومی اسمبلی ملک ابراراحمد،سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی،اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف،ملک افتخار احمد،چوہدری سرفراز افضل،لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے بجٹ اعلان کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہونے سے موجودہ صورتحال میں عوام کے لئے بہترین ریلیف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کو ترجیحی دینا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 35ارب 70کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے ریلوے کے لئے 42.9ارب کی رقم مختص کرنے سے ریلوے میں مذید بہتری آئے گی،ریلوئے فلیٹ میں 75انجن شامل ہونے سے ٹرینیں وقت پر منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے اور ریل کا سفر آسان ہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ سے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کے لئے 149ارب روپے رقم رکھنے سے ملکی عوام کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے جبکہ موجودہ حکومت نے پانی کی فراہمی کے لئے 12ارب روپے رقم مختص کرنے سے ملکی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت میں ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کا جاتا ہے،اس منصوبے کے لئے 180ارب روپے رکھنے کی تجویز خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :