ڈبلیوایم سی ملتان نے رمضان میں مساجد و گردونواح میں صفائی منصوبہ کوحتمی شکل دیدی

جمعہ 26 مئی 2017 23:08

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے رمضان المبارک کے با برکت مہینے کیلئے 250مساجد اور ان کے گردو نواح میں صفائی کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے، جمعہ کے روز - ----’اے پی پی ‘ سے بات کرتے ہوئے (ایم ،ڈبلیو،ایم ،سی) کے آپریشن منیجر محمد انور نے کہا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 250مساجد اور ان کے مضافات میں پڑاکوڑا کرکٹ اٹھا لیا ہے جبکہ صفائی کا کام اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر پورارمضان المبارک جاری رہے گا،انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی کے ملازمین شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے دوراں دو شفٹوں میں کام کریں گے، رمضان بازاروں میں اپنے کیمپ بھی لگائے ہیں جہاں صفائی برقرار رکھنے کیلئے ہر بازار میں 15اہلکار موجود رہیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالفطر پر بھی شہر بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :