حکومت نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا،خواتین

جمعہ 26 مئی 2017 23:07

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہاہے کہ حکومت نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا اور ایسے اقدامات کیے جن کا عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔اس کے علاوہ زراعت ،صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے مراعات دی گئیں۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران معیشت میں بہتری آئی ہے ۔

اس کے اثرات اس بجٹ میں سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اپنے دورحکومت میں خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔اس بجٹ میں بھی ہائوسنگ سکیموں میں بیوہ خواتین کو ساڑھے پانچ لاکھ کی رعایت کی تجویز دی گئی ہے جو خوش آئند ہے۔سماجی رہنماء طاہرہ نجم نے کہاکہ مستحق خواتین کو قرضہ سکیموں کے تحت جو رقم فراہم کی جارہی ہے اس کے نتیجے میں انہیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ماہر قانون شائستہ بخاری نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ ایک اچھی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :