میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعہ 26 مئی 2017 23:36

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) میپکو ترجمان کے مطابق 132KVمیاں چنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی ضروری مرمت اور بحالی کے سلسلہ میں 27،28اور 29 مئی کو صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVچک 95،جے ٹی ایم،اویس اسامہ پیپر مِلز،سٹیII-اور نیو کچا کھوہ فیڈرز متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

132KVوہاڑی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVایس ایس آئل مِلز فیڈر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہراڑھائی بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :