دارالامان میں ماہ رمضان میں ہفتہ وار افطار دسترخوان لگایا جائے گا،غلام اصغر

جمعہ 26 مئی 2017 21:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ دارالامان ملتان میں حکومت پنجاب کی ہدایت پررمضان کے مقدس مہینے میں ہفتہ وار افطار دسترخوان کاانعقاد کیاجائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام اصغر جلبانی نے بتایا کہ رمضان المبارک برکتوںکامہینہ ہے اور اسی سلسلے میں ادارے میں موجود خواتین و بچوں کے لیے خصوصی افطاری کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دارالامان ملتان کی عمارت کی تعمیرومرمت مکمل کرنے کے لیے ٹھیکیدار کوسختی سے ہدایت کردی گئی ہے اور ان شاء اللہ عید سے پہلے کام مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے بتایا کہ دارالامان میں مسجد کی تعمیر بھی کرائی جائے گی اوراندرونی ہال کے فرنٹ پر تین سدا بہارپودوں کے گملے بھی رکھوائے جائیں گے۔اس کے علاوہ ڈائننگ ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔دارالامان کے کمروں میں موجود بیڈز کی پالش بھی کرائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ دارالامان میں موجودبچوں کی سلف گرومنگ کے لیے خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔