وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام ، تربیت مکمل کرنیو الی طالبات میں سلائی مشینیں اور بیوٹی کٹس تقسیم

جمعہ 26 مئی 2017 21:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور نیوٹیک کے اشتراک سے ملتان صنعت زار میں 2016ء میں زیرتربیت 50طالبات کے تربیتی کورسز مکمل کرنے پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سلائی مشینیں اور بیوٹی کٹس تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ڈی سی ملتان مسز فاطمہ نادر نے کہاکہ گورنمنٹ کی طرف سے مستحق خواتین کے لیے بیوٹیشن ار ڈریس میکنگ کے تربیتی کورسز کااجراء خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے خواتین گھربیٹھے روزگار کماسکتی ہیں۔حکومت کی طرف سے تربیتی کورسز مکمل کرنے والی طالبات کوسلائی مشینیں اور بیوٹی کٹس دی گئی ہیں۔خواتین کوچھ ماہ کی محنت کاصلہ مل گیا ہے۔اب یہ ان اشیاء سے گھربیٹھے روزگار کماکر گھر کی کفالت میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔اس موقع پر منیجر صنعت زار رانا محمود جاوید ،طاہرہ نجم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :