صنعت زار ملتان کی ایڈوائزری کمیٹی کے فنڈز سے 7لاکھ بجٹ کی منظوری

جمعہ 26 مئی 2017 21:17

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے اد ارہ صنعت زار ملتان میں بیگم ڈی سی ملتان مسز فاطمہ نادر کے زیرصدارت اجلاس منعقد کیاگیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان غلام اصغر جلبانی اور منیجر رانا محمود جاوید نے ایڈوائزری کمیٹی کے فنڈز سے 7لاکھ کا بجٹ منظور کرایا۔اس بجٹ کے تحت صنعت زارملتان میں زیرتربیت طالبات کے لیے 10کمپیوٹرز ،20سلائی مشینیں ،ایڈوائزری کمیٹی کے لیے الگ دفتر بمعہ فرنیچر سمیت میٹنگ ہال کے لیے دواے سی خرید کیے جائیں گے جبکہ ڈسپلے سنٹر کے لئے را میٹریل کی مد میں ایک لاکھ کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ جنریٹر چلانے کے لئے منظوری بھی دی گئی۔بیگم ڈی سی مسز فاطمہ نادر نے بجٹ کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ ادارے میں کام کی بہتری کے لیے بھی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

بندہ سندیلہ میں موجود صنعت زار کے افتتاح کی بھی منظوری دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام اصغر جلبانی نے اجلاس میں بتایا کہ بندہ سندیلہ میں 35طالبات کا داخلہ کردیاگیا جبکہ 50کرسیاں ملتان صنعت زار سے بھجوائی گئی ہیں اوراب کلاسز کااجراء بھی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بندہ سندیلہ میں قائم صنعت زار کی ترقی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔اس موقع پر منیجرصنعت زار رانا محمود جاوید سمیت ادارے کا سٹاف بھی موجودتھا۔

متعلقہ عنوان :