وفاقی بجٹ سے عام آدمی کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، طاہر خان کاکڑ

جمعہ 26 مئی 2017 21:17

کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکریٹری ملک طاہر خان کاکڑ نے وفاقی بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے عام آدمی کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ مختلف اشیاء کی مد میں ٹیکس کمی سے معیشت پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ واقع اپنے دفتر میں مختلف عمائدین سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل سیکریٹری نے کہا کہ بجٹ تجاویز میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابقہ ادوار کے بجٹ بھی بہترین انداز میں پیش کئے جس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے موجودہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کی اسکیمات کے لئے بڑی رقم مختص کی گئی ہے جن میں سی پیک مغربی روٹ شامل ہے۔ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کی بہترین نمائندگی صوبے سے محبت کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :