وفاقی بجٹ میں گوادر کے لئے 31 منصوبے اور ہوشاب ،بسیمہ، خضدار شاہراہ کے لئے ڈھائی ارب روپے مختص کرنا اہم پیش رفت ہے، علاؤالدین کاکڑ

جمعہ 26 مئی 2017 21:17

کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینٹر علاؤالدین کاکڑ نے وفاقی بجٹ 2017-18 کو عوامی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار منتخب حکومت نے پانچواں بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وفاقی بجٹ میں گوادر کی جامع ترقی کے لئے 31 منصوبے اور ہوشاب ،بسیمہ، خضدار شاہراہ کے لئے ڈھائی ارب روپے مختص کرنا اہم پیش رفت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے 110 ارب روپے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ساڑھے 12 ارب روپے کسانوں کے لئے آسان قرضہ اسکیم کا اعلان جیسے منصوبوں سے ملک میں ترقی وخوشی کے نئے دورکا آغاز ہو گا۔علاؤ الدین کاکڑ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 320 ارب روپے مختص کرنے سے ملک بھر میں مواصلات وسڑکوں کا جال بچھانے زندگی کے تمام طبقات کے لوگ استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواؤں میں پینشن میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کے لئے وفاقی بجٹ میں بیس ارب روپے رکھنے سے طالب علموں اور نوجوانوں کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خصوصی تحفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :