جیکب آباد:پی ایس پی کی جانب سے مصطفی کمال سمیت دیگر قائدین پرمقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاج مظاہرہ

مظاہرین نے ریلی نکال کر شہر میں مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دے کربیٹھ گئے

جمعہ 26 مئی 2017 23:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) پی ایس پی کی جانب سے مصطفی کمال سمیت دیگر قائدین پرمقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاج مظاہرہ اوردھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے 14مئی کو کراچی میں پرامن ریلی پر لاٹھی چارج اور رہنمائوں کی گرفتاری سمیت پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت دیگر پر مقدمات درج کرنے کے خلاف پاکستان ہائوس سے ایک احتجاجی ریلی مرکزی کمیٹی کے رکن فدابلوچ، ضلع آرگنائزر ظہیر جکھرانی اوردیگر کی قیادت میں نکالی گئی مظاہرین نے ریلی نکال کر شہر میں مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دے کربیٹھ گئے اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں پرامن ریلی پر وحشیانہ تشدد کیاگیا اور ہمارے قائد ین سمیت خواتین اورمعصوم بچوں کو بھی گرفتارکیاگیا جوکہ کھلی دہشت گردی ہے جمہوریت کے نام پر آمریت کا پیغام دیاگیاہے ہمارے قائد مصطفی کمال سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔