سکھر:تعلیم کے بنا کوئی قوم یا ملک ترقی نہیں کر سکتا، بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ

والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ایک پڑھے لکھے معاشرے کا قیام عمل میں لا یا جا سکے،مئیرسکھر میونسپل کارپوریشن کا تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 23:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بنا کوئی قوم یا ملک ترقی نہیں کر سکتا والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ایک پڑھے لکھے معاشرے کا قیام عمل میں لا یا جا سکے بچوں سے گذارش کرونگا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ آئندہ انہوں نے اس قوم اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقد تقریب میں از خود بڑے شوق سے جاتا ہوں تاکہ ایسے پروگراموں میں موجود بچوں کو تعلیم کے حوالے سے مکمل آگاہی دے سکوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن بندھانی ٹائون سکھر کے زیر اہتمام برادری کے بچوں میں سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلی تا 8ویں جماعت کے 135 طلبا ء و طلبات اور 7حفاظ قرآن بچیوں میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی و دیگر اراکین مجلس عاملہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید نصیر حسین شاہ و دیگر مہمانوں اور معززین برادری ، بچوں اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک حافظ شعیب احمد نے کی جبکہ تعلیمی درس مفتی محمد یاسین نے دیا تقریب میں حاجی محمد شریف بندھانی نے مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں لیکن یہ مسائل نہ تو میں حل کرسکتا ہوں نہ منتخب نمائندگان اور نہ ہی کوئی افسر اس کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار اد ا کرنا ہوگا تاکہ مسائل سے جلد از جلد حل کئے جا سکے نیو گوٹھ کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے انشاء اللہ ہنگامی بنیادوں پر کام کرائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :