سکھر: پی پی اور پی ٹی آئی کو ایک ہی کھوٹے سکے کی دو رخ ہیں،علامہ راشدمحمود سومرو

دونوں پارٹیاں نظریاتی طور پر اسلام سے دور اور مغرب کے قریب ہیں اور اسلام نظام کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں،جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنر ل سیکریٹری کا جلسوں سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 23:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنر ل سیکریٹری علامہ راشدمحمود سومرو نے پی پی اور پی ٹی آئی کو ایک ہی کھوٹے سکے کی دو رخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں نظریاتی طور پر اسلام سے دور اور مغرب کے قریب ہیں اور اسلام نظام کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں اسلئے اب عوام ا نہیں پہچان چکے ہیں آئند ہ انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر کے علماء کرام کو ووٹ دیکر ملک کے ایوانوں میں بھیجے گے علامہ راشد محمود سومرو نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ شب پنو عاقل اور کنڈ واہن سکھر میں دستار فضلیت کے جلسوں سے خطاب کے دوران کیا علامہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کی سندھ جبکہ پی ٹی آئی کے پی کے میں حکومت ہے دونوں پارٹیوں کی صوبائی حکومت کرپشن میں بدنام اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں وہاں کے عوام ان حکومتی پارٹیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اب یہ ناکام پارٹیاں نام نہاد تحریک چلا کر گو گو کے نعرے لگا کر اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہیں اور نعروں کے زریعے عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے مگر عوام اب باشعور ہو چکے ہیں ان کے نعرے نہیں بلکہ کار گذاری دیکھ کر ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ سندھ میں دس سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا یہ ہے پی پی کی کارکردگی جو حکومت باردانہ کا مسئلہ حل نہیں کر سکتی وہ اور کیا مسائل حل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :