حیسکو کی نادہندگان او ر بجلی چوروں کے خلاف مہم، 400بجلی کنکشن منقطع،12لاکھ30ہزار روپے کے واجبات کی وصولی

جمعہ 26 مئی 2017 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) حیسکو کی جانب سے نادہندگان او ر بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے ا س سلسلہ میں آپریشن سرکل I-حیدرآباد کے مختلف سب ڈویژن علامہ اقبال ، ہیرآباد ، قاسم آباد، رضوی، شہید امید علی ودیگرسب ڈویژنوں کے علاقوں میں حیسکو کی خصوصی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 400بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ 200 غیر قانونی کنڈے ہٹاکر تاریں قبضِ میں لے لی گئیں اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیںاس کے علاوہ نادہندہ صارفین سی12لاکھ30ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :