چرچ آف پاکستان ڈایوسیس کا دو روزہ اجلاس

جمعہ 26 مئی 2017 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) چرچ آف پاکستان ڈایوسیس کا 38واںدو روزہ اجلاس بشپ کلیم جان کی زیر صدارت سینٹ تھامس کیتھڈرل حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں سندھ بھر سے مسیحی مذہبی رہنماؤں ، تعلیم وصحت گاہوں کے نامزد ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں علاقائی رپورٹ ، اداروں کی کارکردگی اور دکھی انسانیت کی خدمت کو عام کرنے کے لیے مسیحی درس کو عام کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا، اجلاس سے بشپ کلیم جان نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ہماری دعا ہو نا چاہئے کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے ترقی کرے اور سلامت رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے دستور کے ساتھ ساتھ پاکستان کے آئین کا بھی احترام کرنا ہو گا،انہوں نے مسیحی رہنماؤں سے کہا کہ اپنی عبادت گاہوں واملاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ روحانی پیغام کو عام کیا جائے اور بین المذاہب ہم آہنگی ،استحکام ، مساوات ، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے سب کو مل کر کام کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :