بنوں، غوریوالہ بجلی فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا

جمعہ 26 مئی 2017 23:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بنوں غوریوالہ بجلی فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شب و روز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واضح اعلانات کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی رمضان المبارک میں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو یہاں کے عوام سڑکوں پر نکلنے سے دریغ نہیں کریں گے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر شاہد کالا خیل ،سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ اور محمد اسماعیل خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ غوریوالہ اور اسکارپ فیڈر پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مشکل سے صرف پانچ گھنٹے بجلی وہ بھی کم وولٹیج فراہمی سے گھراور کاروباری مراکز میں برقی الات جل گئے ہیں گھروں اور مساجدوں میں پانی ناپید ہو چکا ہے عوام بچے جوان سب پانی کے لئے سر گرداں ہیں اُنہوں سپرنٹنڈنٹ عصمت اللہ کے تبادلے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ واپڈ حکام بجلی مسئلے کو ٹھیک کریں اگر بجلی ٹھیک نہیں ہوئی تو یہاں کے عوام دل برداشتہ ہوکر واپڈ ا کے خلاف دما دمست قلندر ہوگا اگر اس دوران کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار موجودہ واپڈا انتظامیہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :