بنوں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس لڑنے والے وکیل کے گھر کی بجلی لائن کاٹ دی گئی

جمعہ 26 مئی 2017 23:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بنوں قومی جرگہ کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس لڑنے والے وکیل کے گھر کی بجلی لائن کاٹ دی گئی بنوں میں ایک عرصے سے واپڈا حکام کی طرف سے غیر اعلانیہ طور پر شیڈول سے ہٹ کر بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف بنوں قومی جرگہ نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں رٹ دائر کی ہے جس کی پیروی عرفان پیر زادہ ایڈوکیٹ کر رہے ہیں اُن کے مطابق واپڈا حکام کی جانب سے بنوں قومی جرگہ اور عوام کیلئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس نہ لڑنے کی صورت میں ایکسپریس لائن سے مفت بجلی دینے اور واپڈا کے تمام کیسز دینے کی پیشکش کی گئی انکار پر واپڈا کے اہلکاروں نے ان کے گھر کی بجلی لائن کاٹ دی گئی عرفان پیر زادہ ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ان کے بجلی میٹر پر عدالت نے حکم امتناعی دے رکھی ہے لیکن واپڈا اہلکارروں نے عدالتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے بجلی لائن کاٹ دی ہے جو کہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اُنہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ واپڈا اہلکاروں کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس طرح کے غیر قانونی اقدامات مجھے کوئی بنوں کے عوامی حقوق سے نہیں روک سکتے یہ جنگ میں لڑتا رہونگا ۔