کو ئٹہ, حاجی انور شاہوانی اپنے سیاسی فیصلے پہ نظر ثانی کرکے قومی جمہوری جدوجہد کے اپنے سابقہ مورچے میں واپس آجائیں, حاجی عبدالصمد بلوچ

جمعہ 26 مئی 2017 23:49

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محکمہ زراعت کوئٹہ اور نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی عبدالصمد بلوچ نے نیشنل پارٹی کے سابق رہنما اور ضلع کونسل مستونگ کے رکن حاجی انور شاہوانی سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ اپنے سیاسی فیصلے پہ نظر ثانی کرکے قومی جمہوری جدوجہد کے اپنے سابقہ مورچے میں واپس آجائیں.اپنے ایک جاریکردہ بیان میں حاجی عبدالصمد بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا قومی کردار قابل فخر رہا ہے اداروں کی بالادستی اور اجتماعی قومی سوچ کے تحت ہونے والی جدوجہد نے پارٹی کو بلوچستان کی قومی اور نمائندہ جماعت کے بلند مقام پہ فائز کردیا ہے انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی بلکہ میر حاصل خان بزنجو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور حاجی انور شاہوانی جیسے باعزم اور با کردار کارکنوں کی انتھک جدوجہد وطن و قوم دوستی کے باعث آج پارٹی عوام کے امیدوں کی مرکز اور دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے حاجی عبدالصمد بلوچ نے کہا کہ حاجی انور شاہوانی کے مقام و مرتبے سے کسی کو انکار نہیں ہے تاہم وہ ایک نیا تجربہ کرنے کے بجائے اپنے اصل مورچے میں واپس آجائیں ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے لائق و فائق دوست کہیں اور ایڈجسٹ ہوتے ہوتے اپنا قیمتی وقت ضائع نا کردیں.انھوں نے کہا کہ تنظیموں میں مسائل و مشکلات اور اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں لیکن اس امر کی شاہوانی صاحب خود گواہی دینگے اور اقرار کرینگے کہ نیشنل پارٹی میں کارکنوں کو سنا جاتا ہے رائے کا احترام کیا جاتا ہے اور پارٹی فیصلوں میں شامل کیا جاتا ہے .حاجی عبدالصمد بلوچ نے کہا کہ حاجی انور شاہوانی جیسے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور اثاثہ ہیں اور ہم اپنے قیمتی اثاثوں کو ضائع ہونے نہیں دینگی.حاجی انور شاہوانی سے اگر کسی نے جانے انجانے میں زیادتی کی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا اور اگر کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو اسے دور کیا جائے گا انھوں نے حاجی انور شاہوانی سے اپیل کی کہ وہ وطن و قوم کے عظیم تر مفاد میں اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کریں اور اپنے ساتھیوں سمیت اپنے نظریاتی و فکری مورچے میں واپس آ جائیں�

(جاری ہے)