بجٹ 2017-18:ساڑھی12ایکٹر اراضی رکھنے والے کسانوں کو 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا

جمعہ 26 مئی 2017 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ ساڑھی12ایکٹر اراضی رکھنے والیکسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ حکومت نے مالی سال 2017-18کے دوران کسانوں کو زرعی قرضے دینے کے لئے 1ہزارایک ارب روپے مختص کئے ہیں ، ساڑھے 12ایکڑ زرعی اراضی رکھنے والے کسانوں کویکم جولائی 2017 سے 9.9 فیصد سالانہ کی شرح سے زرعی قرضے ملیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ فی کس کسان 50ہزار روپے زرعی قرضہ دیا جائے گا۔ حکومت نے زرعی قرضوں کے حجم کو ترقیاتی حجم کے برابر رکھا جائے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران کسانوں کو600ارب روپے کے آسان قرضے دئیے گئے۔وزیر خزانہ نے ملک میں زرعی انقلاب برپا کرنے اور کسانوں کو خوشحال اور خود مختار بنانے کے لئے ڈی اے پی پر فکس سیلزٹیکس 400سے کم کر کے 100روپے کرنے کی تجویزدی جبکہ ہارویسٹرز پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو ختم کردیا گیا۔ جب کہ جو کسان اپنی فضلوں کے لئے شمسی ٹیوب ویل استعمال کریں گے انہیں اس کے لئے خصوصی قرضے دئیے جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :