چمن،پاک افغان سرحد 22ویں روز بھی بند دونوں جانب سے تجارت معطل رہا

جمعہ 26 مئی 2017 23:42

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)پاک افغان سرحد 22ویں روز بھی بدستور بندجس کے باعث امیگریشن ، دونوں جانب سے تجارت معطل رہا تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد22ویںروز بھی بدستور بند رہا، امیگریشن سسٹم اوردونوں جانب سے تجارت معطل رہا جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈاور دیگر تجارتی سامان سے لوڈ ٹرک سینکڑوں کی تعداد میںسرحد اور راستے میں پھنسے ہوئے ہیں لوڈٹرالروں کو یہاں چمن کے گوداموں میں خالی کیا جارہا ہے یہاںچمن کے کلیئرنگ ایجنٹس کو سرحد بند ہونے سے یومیہ ڈیمرج کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے مقامی تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹوںکا کہناتھا کہ بائیس روز سے مسلسل سرحد کے بندش سے ہمیں اربوں روپے کے نقصان پہنچ چکا ہے دریں اثنا ء پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان ٹرانزٹریڈ کا 80فیصد سے بھی زیادہ چاہ بہار کے جانب منتقل کیا جاچکا ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارت بھی چاہ بہار کے راستے اپنے پروڈکٹ کوتیزی سے افغانستان پہنچانا شروع کردیا پاکستانی پروڈکٹ میںواضح کمی دیکھنے میں آرہی ہیں جس کے باعث یہاں پاکستان کے فیکٹریوں ،چمن کے مقامی کلیئرنگ ایجنٹوں اور تاجروںکو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔