بہاولپور,وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کا صحافیوں نے وائس چانسلرکے ناروار اور غیر اخلاقی رویہ پرتقریب کا بائیکاٹ کر دیا

جمعہ 26 مئی 2017 23:57

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے مرحلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونیوالی تقریب کے دوران صحافیوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کے ناروار اور غیر اخلاقی رویہ پرتقریب کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً آڈیٹوریم سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر رائو تسلیم اختر اور دیگر انتظامی افسران نے تقریب سے باہر آکر بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں کے موقف کی تائید کرتے ہوئے صحافیوں کے مطالبہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کے تقریب سے خطاب اور لیپ ٹاپ تقسیم نہ کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کے رویہ کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کو بھی آگاہ کرنے کا یقین دلایا ۔بعدازاںرکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی صحافیوں کو منا کر واپس آڈیٹوریم لے آئے۔یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس پر قومی احتساب بیور و(نیب) اسلامیہ یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تصدیق کر چکا ہے جس کی وجہ سے وائس چانسلر نے صحافیوں کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :