زرداری کو سندھ میں آئی جی نہیں سہیل انور سیال جیسا ذاتی ملازم چاہئے ،رزاق باجوہ

ہفتہ 27 مئی 2017 00:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ( اطلاعات ) محمد انور گجر ، کراچی ڈویڑن کے کوآرڈی نیٹر رزاق باجوہ نے کہا ہے کہ زرداری کو سندھ میں ایماندار آئی جی نہیں، بلکہ سہیل انور سیال جیسا ذاتی ملازم چاہئے،جو زرداریوں کے ہر جائز اور ناجائز کام اور خواہشات کو سرانجام دے سکے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک چور ایماندار سپاہی سے ڈرتا ہے ،یہی مثال سندھ حکومت کی ہے اور پوری زرداری کی سندھ حکومت ایک آئی جی سے خوف زدہ ہو کر اس کے خلاف سازشوں میں متحرک ہو گئی ہے اور سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ مقرر کرنا ہی محکمہ پولیس میں بٹوارہ کرکے اے ڈی خواجہ کے اختیارات اور احکامات میں رکاوٹ ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

وہ جمعہ کو اپنے مشترکہ بیان اظہار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نے تو فوجی جرنلوں سے لڑ کر پھانسی کے پھندے کو قبول کیا لیکن بھٹو کے نام میں چھپنے والی زرداری پارٹی ایک آئی جی سے خوف زدہ اور پریشان ہو کر بوکھلاہٹ کا شکا رہے،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پوری پارٹی تین سے چار ایماندار تھانیداروں کی مار ہے ،صرف یہی نہیں بلکہ سندھ میں پی پی اور اس کی سندھ حکومت پولیس کے بل بوتے پر ہی زندہ ہے ،جس کو یہ لوگ پی پی کے مخالفین کے خلاف استعمال کرکے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر تشدد کرواتے ہیں ، سندھ بھر میں ڈی آئی جیز سے لے کر تھانیدار کی سطح تک کے تمام ایسے آفیسر مقرر کیے ہوئے ہیں ، جو کہ دن رات ان کی خوشامد کرکے ہر جائز اور ناجائز کام کرکے ان کی جی حضوری کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :