بلدیہ کورنگی کے تحت عید گاہ کی تعمیر نو کا آغاز ،چیئر مین نے علمائ اکرام کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 27 مئی 2017 00:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے جید علمائ اکرام علامہ غلام جیلانی اشرفی اور مفتی نورالہادی نعیمی سمیت دیگر علمائ اکرام اور علاقہ معززین کے ہمراہ مرکزی عید گاہ شاہ فیصل کالونی کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھ دیا مرکزی عید گاہ کی تعمیر نو علمائ اکرام اور علاقہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے الحمد اللہ آج بلدیہ کورنگی کے جواں سال چیئر مین سید نیئر رضا نے پورا کردیا عید گاہ کمیٹی نے مثالی اقدام پر بلدیہ کورنگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وہ جمعہ کو سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ مذہبی مقامات کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کررہی ہے،چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ مرکزی عید گاہ شاہ فیصل کالونی کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیر و ترقی کا کام تیز ی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی انہوںنے کہاکہ مرکزی عید گاہ شاہ فیصل کالونی کو ضلع کورنگی کا ماڈل عید گاہ بنایا جائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مزید کہاکہ بلدیہ کورنگی کو مسائل ورثے میں ملے ہیں اور وسائل اور اختیارات صوبائی حکومت نے سلب کرکے ہمیں چیلنجز کا سامنے کرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے مگر الحمد اللہ ہمارے باشعور عوام حکومتی ہر سازشی حربے کو پہچانتی ہے اور انشا اللہ ہم عوامی تعاون کے ساتھاپنی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے بھی ہمکنار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :