ینگ سوکر اکیڈمی کا قیام ایک احسن قدم ہے اس سے فٹ بال کھیل کوترقی وفروغ حاصل ہوگا،طارق شاہ

ہفتہ 27 مئی 2017 00:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کے روح رواں رمضان پیر جی اور آزاد کلب کے زیر اہتمام قائم کئے ینگ آزاد سوکر اکیڈمی کے چیئر مین طارق شا ہ نے کہاکہ ینگ آزاد فٹ بال سوکر اکیڈمی کے قیام سے فٹ بال کھیل کو ترقی اور فروغ حاصل ہوگا ،اکیڈمی کے ذریعے فٹ بال کھیل میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائیگا۔ وہ جمعہ کو ابراہیم پلے گرا?نڈ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے مستقبل کا معمار ہیں ینگ آزاد فٹ بال سکور اکیڈمی کا قیام کا مقصد بچوں کو نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور فٹ بال کھیل کو فروغ دینا ہے اکیڈمی میں تربیت ھاصل کرنے والے بچے تربیت حاصل کرکے اپنا اور ملک نام دونیا میں روشن کرینگے انہوںنے کہاکہ بلا تفریق رنگ و نسل ہر بچہ اکیڈمی میں داخلہ لے سکتا ہے اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ رمضان پیر جی نے کہاکہ ہم نے ماضی میں اپنے کلب ینگ آزاد فٹ بال کلب سے کئی نامور فٹ بال کھلا ڑی پیدا کئے ہیں اور اٴْمید ہے کہ اکیڈمی کے ذریعے تربیت حاصل کرنے کے بعد مزید نامور کھلاڑی بنیں گے اور اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے کلب اور ملک کا نام دنیا میں روشن کرینگے انہوںنے کہاکہ اس وقت اکیڈمی میں لاتعداد بچے داخلہ لے چکے ہیں اور اپنی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :