رحیم محمڈن فٹ بال کلب کا نام تبدیل انور خان میموریل فٹ بال کلب رکھ دیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 00:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء)رحیم محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹا?ن کا ایک ایم اجلاس زیر صدارت کلب کے روح رواں محمد پرویز قاسو منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر رحیم محمڈن فٹ بال کلب کا نام تبدیل کرکے محمد پرویز قاسو کے والد مرحوم کے نام سے منسوب کردیا گیا لہذا رحیم محمڈن فٹ بال کلب کا نام تبدیل کرکے انور خان میموریل فٹ بال کلب رکھ دیا گیا ہے لہذا آئندہ تمام کلبز انور خان میموریل فٹ بال کلب کے معاملات کے حوالے سے پرویز قاسو سے رابطہ کریں اور تمام خط و کتابت انو رخان میموریل فٹ بال کلب کے نام سے کیا جائے۔