انسپائر کا نوجوانوں کیلئے 3روزہ کاروباری تربیتی پروگرام اہتمام،

ہفتہ 27 مئی 2017 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء)انسپائر کے تحت نوجوانوں کیلئے 3 روزہ کاروباری تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو اپنے کاروبار کی اہمیت سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی رہنمائی فراہم کی گئی، 42 سے زائد نوجوانوں نے اس تربیتی عمل میں حصہ لیا جس کا مقصد انہیں اس حقیقت سے روشناس کرانا تھا کہ یوتھ کا کاروباری سر گرمیوں میں حصہ لینا بے روزگاری کے خاتمہ کے سلسلہ میں اہم پیشرفت ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تربیتی عمل میں شرکائ کو کاروبار کے بنیادی امور، صارفین کے رویے سے واقفیت کی اہمیت اور ددیگر سماجی و ذاتی ضروریات پر معلومات دیئے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں سکھایا گیا کہ دستیاب وسائل کو کس انداز میں بروئے کار لا کر اپنے کاروباری منصوبوں کو روبہ عمل بنایاجاسکتا ہے، اس کے علاوہ کاروباری مسائل کا حل نکالنے کے لئے تجاویز اور کاروباری اخلاقیات و اقدار سے بھی روشناس کرایا گیا۔

(جاری ہے)

انسپائر محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومتِ سندھ اور حبیب یونیورسٹی فا ?نڈیشن کا مشترکہ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کی بہتری و ترقی کے لئے گذشتہ 8 سال سے کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں مفت کورسز، روزگار کی فراہمی اور ذاتی کاروبار شروع کرنے کی رہنمائی و مشاورت دیتا آرہا ہے۔