جمعیت علمائ اسلام دیگر دینی جماعتوں سے رابطے جاری ہے آئندہ انتخابات میں قوم چوروں کے ٹولے کو ووٹ نہیں دے گی

صوبائی امیر قاری عبدالمنان انور کا خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علمائ اسلام سندھ کے امیرالحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی نے کہا ہے کہجمعیت علمائ اسلام قائدجمعیت مولانا سمیع الحق کی قیادت میں ملک میں اللہ اور اللہ کے رسول کے نظام کی جدوجہد کررہی ہے ،قیام پاکستان سے اب تک ملک میں نفاذ دین کے حوالے سے جے یوآئی کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں ،جبکہ دیگر جماعتوں کا کردار اب کھل کر سامنے آچکاہے،جمعیت علمائ اسلام 2018ئ کے انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ،اس سلسلے میں دیگر دینی جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔

وہ جمعہ کو جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی کے ہمراہ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔حافظ احمدعلی نے کہاکہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوچکے ہیں، قوم مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کی شکارہے،کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائ اسلام اقتدارمیں آکر ملک سے ناانصافی اور لاقونیت کا خاتمہ کرے گی۔ملک میں اسلامی نظام ناگزیر ہوچکاہے۔

کرپٹ حکمران قوم کو انصاف نہیں دے سکتے،آئندہ انتخابات میں قوم چوروں کے ٹولے کو ووٹ نہیں دے گی، عوام کی نظرین دینی جماعتوں پر لگی ہیں،جمعیت علمائ اسلام قوم کی امنگوں پرپورااترنے کی اہل ہے،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔انہوں نے قانون ناموس رسالت میں تبدیلی یاترمیم کے خلاف جے یو آئی کے موئثر احتجاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رسول پاک سے محبت اور ایمان کاتقاضہ ہے کہ حرمت وناموس رسالت کا بھرپورتحفظ کیاجائے اور توہین رسالت کے واقعات پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایاجائے تاکہ دشمنان اسلام پر واضح ہوجائے کہ مسلمان اپنے نبی کی حرمت وناموس پر جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اجلاس سے کراچی ڈویڑن کے امیرپیر لیاقت شاہ،صوبائی ناظم مفتی حماداللہ مدنی،قاری عبدالحئی شیخ،مولاناغلام مصطفی فاروقی،مولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانا مشتاق عباسی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جے یو آئی کے سینیئر اراکین مولانااحمد علی مدنی ،عبدالستار بلوچ، ملک محمد یونس، مولانامعاذ مدنی، قاری محمد امین، صاحبزادہ احمد الرحمٰن، قاری عبدالقیوم ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :