محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہے، بیگم ذکیہ شاہنواز

ہفتہ 27 مئی 2017 00:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہاہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے کیونکہ یہ بڑا معاشرتی ایشو ہے جس سے ہمارے تمام محکموں کی کارکردگی بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈرز محکمہ صحت ،سوشل ویلفیئر ،تعلیم ،اوقاف اور دیگر محکمہ جات اور متعلقہ این جی اوزکو انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں بذریعہ تعلیم بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل ونتائج سے اپنی قوم کو آگاہ کرنا ہے تاکہ ہر فرد حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اپنا فیملی سائز اپنے وسائل کے مطابق منصوبہ بندی سے تشکیل دے سکے فیملی پلاننگ سے متعلق جاری آگاہی مہم میں مزید بہتری پیدا ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں پنے دفترمیں فیملی پلاننگ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 2020تک مانع حمل ادویات کے استعما ل 50 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسکا حصول تعلیم کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا تمام اداروں کو فیملی پلاننگ سے متعلق محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں میں انکا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بہبود آبادی کے ڈاکٹرز ، این جی اوز کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :