Live Updates

عمران خان 4 سال میں میٹرو کا نقشہ پاس نہیں کر سکے وہ ملک کیا چلائیں گے ، وہ پارلیمنٹ میں آتے نہیں لیکن تنخواہیں اور الائونس وصول کرتے ہیں، عمران بجٹ پر تنقید کی بجائے اپنی تنخواہ حلال کریں‘ حکومت نے موجودہ بجٹ میں مختلف الائونس کی مد میں کئی گنا اضافہ کیا ہے‘ کسانوں کو ریلیف دیا گیا ہے‘ معیشت کے لئے دور رس اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب

ہفتہ 27 مئی 2017 00:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان 4 سال میں میٹرو کا نقشہ پاس نہیں کر سکے وہ ملک کیا چلائیں گے جو وہ خیبر پختونخوا میں کچرا نہیں صاف کر سکتے ‘ پارلیمنٹ میں آتے نہیں لیکن تنخواہیں اور الائونس وصول کرتے ہیں، ان کو اپنی تنخواہ حلال کرنی چاہیے‘وہ بجٹ پر تنقید کر رہے ہیں‘ حکومت نے موجودہ بجٹ میں مختلف الائونس کی مد میں کئی گنا اضافہ کیا ہے‘ کسانوں کو ریلیف دیا گیا ہے‘ معیشت کے لئے دور رس اقدامات اٹھائے گئے ہیں ‘ موجودہ حکومت نے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا ہے ‘ موجودہ بجٹ غریب دوست ‘ تاجر دوست ‘ کسان دوست بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے جنگ میں ریاستی اداروں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ موجودہ اپوزیشن کو عوام مسترد کر چکی ہے ۔ عمران خان 4 سال میں میٹرو کا نقشہ پاس نہیں کر سکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔ پارلیمنٹ میں آتے نہیں تنخواہوں اور الائونس وصول کرتے ہیں۔ ان کو اپنی تنخواہ حلال کرنی چاہیے۔ موجودہ بجٹ میں عوام کیلئے سب سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے۔ …(رانا+و ا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات