قومی اسمبلی میں مالی بل 2017ء پیش

ہفتہ 27 مئی 2017 00:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں مالی بل 2017ء پیش کر دیا گیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں طویل بجٹ تقریر کے بعد یکم جولائی 2017ء سے شروع ہونے والے سال کے لئے وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو روبہ عمل لانے اور بعض قوانین میں ترامیم کرنے کا بل (مالی بل 2017ء ) ایوان میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جسے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد منظور کیاجائے گا۔ …(رانا+و خ)

متعلقہ عنوان :