شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے

آپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئیے میں مثبت تبدیلی آئی ہے مریضوں اوران کے لواحقین کی وزیراعلیٰ سے گفتگو وزیراعلیٰ کا فیصل آباد چینوٹ روڈ کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان

ہفتہ 27 مئی 2017 00:21

شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف بغیر پروٹوکول اوربغیر پیشگی اطلاع اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے، انتظامیہ وزیر اعلیٰ کے دورے سے سے مکمل طورپرلاعلم رہی وزیراعلیٰ کو دیکھ کر مریضوں کے لواحقین نے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے،اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیںاور آپ کی ذاتی نگرانی میں شعبہ صحت میں بہتری آئی ہے اورآپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئیے میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

مریضوں اوران کے لواحقین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال میںمفت ادویات کی فراہمی پراطمینان کااظہارکیا اوربتایا کہ ہمیں یہاں ادویات مل رہی ہیں ۔اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو طبی سہولتوں کے علاوہ دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ان مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی اوروزیراعلیٰ نے فیصل آباد چینوٹ روڈ کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔