پشاور،نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی بل کیخلاف جائنٹ ایکشن کونسل کی کال پر پرائیویٹ سکولوںکی نمائندہ تنظیموں کااحتجاج

ہفتہ 27 مئی 2017 00:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی بل کیخلاف جائنٹ ایکشن کونسل کی کال پر پرائیویٹ سکولوںکی نمائندہ تنظیموں نے پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے صوبائی صدرسلیم خان،سینئرنائب صدرعقیل رزاق،جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن ،ذاکرشاہ،ترجمان انس تکریم اور دیگر کررہے تھے۔

مظاہرے میں صوبے کے دیگراضلاع سے بھی پرائیویٹ سکولزمالکان شریک ہوئے جنہوں نے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیخلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرزاٹھارکھے تھے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ16مئی کے احتجاج کوجسکی بھرپورتیاری ہوچکی تھی، سینئروزیرعنایت اللہ کی جانب سے گارنٹربننے اورصوبائی وزیرتعلیم عاطف خان کے کہنے پر موخرکیاگیاتھااسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونیوالے مذاکرات میں ہمارے تحفظات کو دورکرکے بل اسمبلی میں لانے کا وعدہ کیاگیاتھا لیکن23مئی کو بغیرایجنڈے اوربغیرترمیم کے بل پاس کرکے حکومت نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اب سینئروزیرعنایت اللہ بحیثیت ضامن یا تو استعفیٰ دیکرہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں اوریااعلان کرلے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس دھوکہ دہی میں شامل تھے ہم پرائیویٹ سیکٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے کبھی بھی مخالف نہیں رہے ہم اس کی وہ شقیں جوکہ قابل اعتراض ہیں اورریگولرائزیشن کے زمرے میں نہیں آتیں ،کے حق میں نہیں ہم کاپی پیسٹ قانون سازی نہیں مانگتے ۔

(جاری ہے)

خالی خولی نعرے لگاکر حکومت اچھی نہیں بن سکتی اس کیلئے عوامی مفادات کا خیال رکھناپڑتاہے اسمبلی کاکام معروضی حالات کے مطابق قانون سازی کرناہوتاہے ورنہ انٹرنیٹ پر قوانین کاایک انبارپڑاہوا ہے جس کیلئے اسمبلی کی ضرورت ہی نہ پڑتی بلکہ عوام ڈائون لوڈ کرکے لاگوکرتے ، جس طریقے سے یہ اسمبلی پی ٹی آئی کی مدت میں قانون سازی کررہی ہے ایسے تو ہمارے اداروں میں چھٹی کی درخواست بھی منظورنہیں ہوتی ہم حکومت کو ایک دفعہ پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لے اور صوبے میں تعلیمی بحران پیدانہ کرے، قانون سازی افہام وتفہیم کیساتھ کی جائے اورذاتی مفادات کی طرف نہ دیکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :