اشرافیہ کا پانچواں بجٹ کشکول کو ’’دیگ‘‘ میں بدل دے گا‘ ڈاکٹر طاہر القادری

وزیر خزانہ ہوائی قلعے تعمیر کرتے ہیں،ان کے اعداد وشمار چیک کرنیکی ضرورت ہے‘اشرافیہ کی پالیسیوں سے دہشتگردی اور آف شور بزنس کلچر کو فروغ ملا‘کسان دوست حکومت نے بجٹ کے اعلان سے قبل کسانوں کو ’’پھینٹی‘‘لگائی‘گفتگو

ہفتہ 27 مئی 2017 00:18

اشرافیہ کا پانچواں بجٹ کشکول کو ’’دیگ‘‘ میں بدل دے گا‘ ڈاکٹر طاہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردّ عمل میں کہا کہ اشرافیہ کا پانچواں بجٹ کشکول کو’’ دیگ ‘‘میں بدل دے گا،وزیر خزانہ ہوائی قلعے تعمیر کرنے کی شہرت رکھتے ہیں ان کے اعداد وشمار کو چیک کرنے کی ضرورت ہے، کسان دوست حکمرانوں نے بجٹ کے اعلان سے قبل کسانوں کو ’’پھینٹی‘‘لگائی،قرضوں کے بوجھ میں ساڑھے 6ارب اور بیروزگاری میںاضافہ ،سرمایہ کاری ،برآمدات ، تعلیم وصحت کی سہولتوں میں کمی کونسا اقتصادی استحکام ہی انہوں نے اپنے ردّ عمل میں کہا کہ اشرافیہ کی پالیسیوں سے کرپشن، دہشتگردی اور آف شور بزنس کلچر کو فروغ ملا،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں منی لانڈرنگ اور سوئس بنکوں میں پڑا پیسہ واپس لانے کا کوئی پلان شامل نہیں، عالمی مالیاتی اداروں کے دبائو پر حکومت کسانوں کوریلیف نہیں دیتی،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر مال بنایا جا رہا ہے ، ہر بجٹ کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھتی ہیں اس بار بجٹ سے پہلے قیمتیں بڑھیں،انہوں نے کہا کہ جس قوم کے ہاتھ میں کشکول ہو اس کی دنیا میں کہیں عزت نہیں ہوتی،حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ قرضے لے کر قوم کے بچے بچے کا بال قرضوں میں جکڑ رہی ہے، انہوںنے مزید کہا کہ بجٹ پر تفصیلی ردّ عمل بعد میں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تعلیم ،صحت کا پیسہ موٹر ویز پر لگانے والے حکمرانوں نے غریب دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لیں۔

متعلقہ عنوان :