تفصیلی خبر

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ٹیکسیشن تجاویز کی منظوری دی گئی سیکرٹری خزانہ ڈویژن نے کابینہ کو آئندہ مالی سال کی بجٹ اور ٹیکسیشن تجاویز کے بارے میں بریفنگ دی، اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کے حصول کیلئے ایس سی او دستاویزات اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ میں ترامیم کے ایکٹ 2010ئ(2012ء کے ایکٹ نمبر VI) کی بھی منظوری دی گئی

ہفتہ 27 مئی 2017 00:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال 2017-18ء کی بجٹ اور ٹیکسیشن تجاویز کی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری خزانہ ڈویژن نے کابینہ کو آئندہ مالی سال کی بجٹ اور ٹیکسیشن تجاویز کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کے حصول کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) دستاویزات کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ میں ترامیم کے ایکٹ 2010ئ(2012ء کا ایکٹ نمبر VI) کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں 30مارچ 2017ء 28اپریل 2017ء ، 16مئی 2017ء کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کیے کابینہ اجلاس میں قانون سازی، مقدمات کو نمٹانے کے لئے کابینہ کمیٹی کی3، 12اور 24مئی 2017ء کو منعقدہ اجلاسوں میں سفارشات کی بھی توثیق کی۔گئے فیصلوں اور توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی10اپریل، 14اپریل ، 18اپریل،24اپریل اور28اپریل2017ء کو کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :